مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات کے پیش نظرحریت رہنماؤں نے وادی میں آج سے دو روزہ ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ ہندوستانی حکام نے سکیورٹی کے پیش نظر وادی میں 12 اپریل تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ضلع بڈگام میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سخت حفاظتی انتظام کئے گئے تھے جبکہ ضلع اننت ناگ میں12 اپریل کو پارلیمنٹ کی ایک سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوگا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات کے پیش نظرحریت رہنماؤں نے وادی میں آج سے دو روزہ ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
News ID 1871701
آپ کا تبصرہ