9 اپریل، 2017، 8:55 AM

ہندوستان کا بنگلہ دیش کو قرضہ دینے کا اعلان

ہندوستان کا بنگلہ دیش کو قرضہ دینے کا اعلان

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اپنی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان 22 معاہدوں پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اپنی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان 22 معاہدوں پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد 4 روزہ سرکاری دورے پر نئی دلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات  کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، توانائی، تعلیم سمیت 22 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت ہندوستان  دفاعی شعبے میں تعاون کے لئے بنگلہ دیش کو 50 کروڑ ڈالر اور دیگر شعبہ جات کے لئے 4.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا جو کہ ہندوستان کی جانب سے کسی بھی ملک کو دیا جانے والا تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ ہے۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران ہندوستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان ہمیشہ بنگلہ دیش اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لئے کھڑا رہے گا، بنگلہدیش ہمارا بااعتماد اور طویل شراکت دار ہے جب کہ نئی دہلی کی جانب سے گزشتہ 6 سال کے دوران ڈھاکہ کی ترقی کے لئے 8 ارب ڈالر مختص کئے گئے۔

News ID 1871670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha