مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے 4 روزہ دورہ ہند سے واپسی پر ڈھاکہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان بنگلہ دیش کے مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا جبکہ 5 ارب ڈالر قرضوں کی صورت میں دیئے جائیں گے۔ ان میں 5 کروڑ ڈالر کا فوجی قرضہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورہ بھارت کے دوران وہاں کی حکومت اور کمپنیوں نے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کرنے اور ہمیں قرضے دینے کی پیشکش کیں۔ یہ قرضے اور سرمایہ کاری بنگلہ دیش میں مختلف شعبوں کی بہتری اور ترقی کیلئے کی جائیں گی۔ بھارت بنگلہ دیشی فوجیوں کو تربیت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش 5 کروڑ ڈالر کے فوجی قرضے سے دفاعی سازوسامان بھی خرید سکے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستان بنگلہ دیش جو 1320 میگاواٹ بجلی گھر بنانے کیلئے بھی قرضے دے گا۔
ہندوستان بنگلہ دیش کے مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا جبکہ 5 ارب ڈالر قرضوں کی صورت میں دیئے جائیں گے۔
News ID 1871754
آپ کا تبصرہ