29 مارچ، 2017، 10:56 AM

اقوام متحدہ میں جوہری ہتھیاروں پر قانونی طور پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز

اقوام متحدہ  میں جوہری ہتھیاروں پر قانونی طور پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز

اقوام متحدہ میں 100 سے زائد ممالک نے جوہری ہتھیاروں پر قانونی طور پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے پہلے یو این مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔جبکہ امریکہ سمیت درجن سے زائد ممالک نے مذاکرا ت میں شرکت سے انکار کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں 100 سے زائد ممالک نے جوہری ہتھیاروں پر قانونی طور پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے پہلے یو این مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔جبکہ امریکہ سمیت درجن سے زائد ممالک نے مذاکرا ت میں شرکت سے انکار کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کانفرنس کے آغاز سے قبل اقوام متحدہ کےلئے امریکی سفیر نکی ہالی نے موجودہ عالمی سیکیورٹی خدشات کی روشنی میں مذکورہ تجویز  کو مسترد کرنے کیلئے آواز بلند کی ہے۔  دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت کی نمائندگی کرنے والی نکی ہالی نے اجلاس کے موقع پر کہا کہ کیا کوئی ہے جو اس بات پر یقین رکھتا ہو کہ شمالی کوریا جوہری  ہتھیاروں کی پابندی پر راضی ہوجائیگا؟۔
 یہ باتیں انہوں نے مذاکرات کا بائیکاٹ کرنے والے20 کے قریب امریکی اتحادی ممالک کے سفیروں کے گروپ سے کی ،جس میں برطانیہ، فرانس، جنوبی کوریا،ترکی اور مشرقی یورپ کے کچھ ممالک شامل ہیں۔
 اس موقع پر امریکی نمائندہ نکی  ہالی  نے تخمینہ لگایاکہ قریب 40ممالک جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے، جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے خواہشمند ممالک میں آسٹریا، آئرلینڈ، میکسیکو ، برازیل ، جنوبی افریقہ اور سوئیڈن شامل ہیں۔اس سلسلے میں چین ، ہندوستاناور پاکستان نے اپنے رائے دینے سےاجتناب کیا تھا۔

News ID 1871413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha