24 مارچ، 2017، 12:10 PM

پاکستان کی اپنے پروردہ افغان طالبان دہشت گردوں کو مذاکرات کی دعوت

پاکستان کی اپنے پروردہ افغان طالبان دہشت گردوں کو مذاکرات کی دعوت

افغان طالبان کے 2 عہدیداروں نےکہا ہے کہ روس کے شہر ماسکو میں آئندہ ماہ (اپریل میں) ہونے والے کثیر القومی امن مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کے لیے پاکستانی حکام نے اپنے پروردہ 7 طالبان رہنماؤں کے ساتھ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے 2 عہدیداروں نےکہا ہے کہ روس کے شہر ماسکو میں آئندہ ماہ (اپریل میں) ہونے والے کثیر القومی امن مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کے لیے پاکستانی حکام نے اپنے پروردہ 7 طالبان رہنماؤں کے ساتھ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد نے عالمی دباؤ کے تحت پاکستان میں رہائش پذیر ان طالبان رہنماؤں کو کابل کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے جنہوں نے افغانستان پر 2001 میں امریکی حملے کے بعد پاکستان میں رہائش اختیار کرلی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ نے مل کر امن مذاکرات کا عمل شروع کیا تھا، یاد رہے کہ آئندہ ماہ اپریل میں ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے پیچھے بھی چین اور روس کا کردار ہے۔ان مذاکرات میں افغانستان سمیت بھارت اور ایران بھی شرکت کریں گے۔ خبر رساں ادارے اے پی سے بات کرتے ہوئے 2 طالبان عہدیداروں نے بتایا کہ طالبان شدت پسندوں اور پاکستانی حکام کے درمیان گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں طالبان نے پاکستانی جیلوں سے اپنے ساتھیوں کی رہائی سمیت دیگر مطالبات پیش کیے ہیں۔

News ID 1871297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha