10 مارچ، 2017، 2:44 PM

امریکہ کی مزید 4 ریاستوں کا ٹرمپ کے نئے حکم نامہ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

امریکہ کی مزید 4 ریاستوں کا ٹرمپ کے نئے حکم نامہ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

امریکی ریاست ہوائی کے بعد مزید 4 امریکی ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے گئے سفری پابندیوں سے متعلق نئے حکم نامے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی کے بعد مزید 4 امریکی ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے گئے سفری پابندیوں سے متعلق نئے حکم نامے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ دنوں سفری پابندیوں کے حوالے سے نیا صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس کو ایک بار پھر وفاقی عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے، نئے صدارتی حکم نامہ میں سفری پابندیوں سے متعلق ریاست ہوائی کی جانب سے وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے  جس میں نئے صدارتی حکم نامے کو ہنگامی طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ مقدمے کی سماعت نئی سفری پابندی کے اطلاق سے ایک روز قبل 15 مارچ کوہوگی امریکی ذرائع کے مطابق مزید 4 ریاستوں میساچیوسیٹس، واشنگٹن، نیویارک سمیت اوریگن نے بھی سفری پابندیاں چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے۔ ہوائی کے اٹارنی جنرل ڈوگ چن کا کہنا ہے کہ صدارتی حکم نامہ مسلمانوں پر پابندی کی نئی شکل ہے، نئے صدارتی حکم نامے میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا، اس میں بھی مسلم اکثریتی ممالک سے آنے والوں کے داخلے پرپابندی ہے۔

News ID 1870988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha