مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ فیصل آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی جب وہ گھر سے بازار جا رہا ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دی گئی ہے ۔فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے ۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے کیونکہ دہشت گردوں نے تعاقب کرنے کے بعد ایک مقام پر روک کر اہلکار پر فائرنگ کی تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اورملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی وہابی دہشت گردوں کو وفاقی حکومت کے بعض حکام کی پشتپناہی بھی حاصل ہے
پاکستان کے علاقہ فیصل آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔
News ID 1870733
آپ کا تبصرہ