17 فروری، 2017، 11:19 PM

پاکستانی فوج کا افغانستان کے اندر وہابی دہشت گردوں کے کیمپ پر حملہ

پاکستانی فوج کا افغانستان کے اندر وہابی دہشت گردوں کے کیمپ پر حملہ

پاکستانی فوج نے افغانستان میں طالبان سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں طالبان سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے مہمند اور خیبر ایجنسی پر سرحد کے دوسری طرف افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے کالعدم جماعت الاحرار کے جس کیمپ پر حملہ کیا گیا وہ اس جماعت کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچا کا کیمپ ہے جہاں فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ٹریننگ کمپاؤنڈ اور دہشت گردوں کے 4 مزید کیمپوں کو تباہ کردیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردانہ  حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اورکالعدم جماعت الاحرار نے ہی قبول کی تھی ۔ بعض ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں کے سرغنہ پاکستانی حکومت کی آستینوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ اور وہابی دہشت گرد ان کی ہی مدد سے ملک بھر میں دہشت گردانہ کارروائياں کرتے ہیں۔

News ID 1870522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha