مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں سریاب پل کے قریب بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب پل کے قریب تخریب کاری کے لیے بم نصب کیا گیا تھا کہ اس دوران ایک شہری نے یہ دیکھ کر پولیس اور ایف سی کو اطلاع دی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار بم ناکارہ بنارہا تھا کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں 2 اعلی پولیس افسر بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں سریاب پل کے قریب بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1870428
آپ کا تبصرہ