20 جنوری، 2017، 10:10 PM

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھا لیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھا لیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ امریکہ کے نومنتخب صدر سے امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے حلف لیا ہے،نئے صدر 4 سال تک امریکہ پر حکمرانی کریں گے،حلف اٹھانے پر باراک اوبامہ اور دیگرحاضرین  نے مبارکباد دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیپیٹل ہل پر ہوئی ہے،تقریب میں نائب صدر جو بائیڈن ، سابق صدورجارج ڈبلیو بش ،بل کلنٹن،جمی کارٹر ،سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اورٹرمپ کی نومنتخب ٹیم سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے،اس تقریب کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹیلی وژن اور سوشل میڈیا پر لائیو دیکھا ہے۔
تقریب سے قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس پہنچے تو صدراوبامہ اور انکی اہلیہ مشیل نے ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ کا استقبال کیا ،امریکی فوجی بینڈ نے نئے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سلامی پیش کی،باراک اوبامہ اورڈونلڈٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں ملاقات بھی ہوئی ہے،دونوں رہنماﺅں کی بیویاں بھی ان کے ساتھ ملاقات میں شریک رہیں۔

News ID 1869872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha