31 دسمبر، 2016، 1:30 PM

کراچی میں نئے سال کی پہلی شب میں دفعہ 144 نافذ

کراچی میں نئے سال کی پہلی شب میں دفعہ 144 نافذ

پاکستان کے شہر کراچی کی انتظامیہ نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کرکے لوگوں کو ساحل سمندر جانے سے روکنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کی انتظامیہ نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کرکے لوگوں کو ساحل سمندر جانے سے روکنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے یوم قائد کے موقع پر ہی نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے نیو ایئر نائٹ کو ساحل پر جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ جس پر عمل درآمد کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ساحل سمندر جانے والے راستوں پر کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں اور شام 6 بجے کے بعد ساحل سمندر پر عوام کا جانا بند کردیا گیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق ایکسپریس وے اور کورنگی سے آنے والی گاڑیوں کو سی ویوکی جانب نہیں آنے دیا جائے گا، وہ براستہ کورنگی روڈ ، شارع فیصل ، ریجنٹ پلازہ ، کلب چوک ، ہوشنگ چوک ، تین تلوار، دو تلوار ، شارع ایران ، کلفٹن ہیلی پیڈ ، مزار عبداﷲ شاہ غازی اور خیابان اتحاد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔ ڈیفنس کے رہائشی اپنا قومی شناختی کارڈ دکھا کر مذکورہ روٹ پر جا سکیں گے دیگر غیر متعلقہ گاڑیوں کو واپس کر دیا جائے گا۔ کورنگی روڈ سن سیٹ بلیوارڈ سے جانب پنجاب چورنگی روڈ بھی مکمل بند رہے گا۔ اس کے علاوہ شام 6 بجے کے بعد کسی بھی قسم کی ٹریفک کو براستہ مائی کلاچی اور امریکن قونصلیٹ سے سب میرین چورنگی اور بلاول چورنگی سے کلفٹن ہیلی پیڈ جانے والے راستے بھی بند رہیں گے تاہم بوٹ بیسن سے جناح برج کی طرف ٹریفک کو جانے کی اجازت ہو گی۔ اسی طرح کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک کو ماڑی پورروڈ سے براستہ جناح برج مائی کلاچی کی جانب آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ ٹریفک براستہ جناح برج سے حب ریور روڈ یا شارع پاکستان سے ہو تے ہو ئے اپنی منزل مقصود کی جانب جاسکے گی،
کورنگی انڈسٹریل ایریا سے آنے والی ہیوی ٹریفک نیشنل ہائی وے اور ناردرن بائی پاس سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود تک جاسکے گی۔

News ID 1869389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha