مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت ہندوستان کو حاصل حقوق کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔ وی کے سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیا سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان چھپن سال پرانے معاہدے سے مستقل جڑا ہوا ہے۔ پاکستان سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ معاہدے کے تحت ہندوستان کے جائز حقوق کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں یک طرفہ طور پر نہ تو ترمیم کی جاسکتی ہے اور نہ اسے بدلا جاسکتا ہے۔
ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت ہندوستان کو حاصل حقوق کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔
News ID 1869022
آپ کا تبصرہ