14 دسمبر، 2016، 5:25 PM

ہندوستان اور پاکستان کا آبی تنازع کے حل کیلئے مذاکرات پر غور

ہندوستان اور پاکستان کا آبی تنازع کے حل کیلئے مذاکرات پر غور

پاکستان اور ہندوستان نے عالمی بینک کی طرف سے آبی تنازعے کے حل کیلئے جنوری تک مہلت کے بعد پانی کی تقسیم کے معاملے پر براہ راست مذاکرت کی بحالی پر غور شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان نے عالمی بینک کی طرف سے آبی تنازعے کے حل کیلئے جنوری تک مہلت کے بعد پانی کی تقسیم کے معاملے پر براہ راست مذاکرت کی بحالی پر غور شروع کردیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ انکا ملک اپنی بین الاقومی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور مزید مشاورت کیلئے تیار ہے۔ ایک پاکستانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ براہ راست مذاکرت جلد دوبارہ شروع ہوجائیں گئے تاہم انھوں نے مزید وضاحت نہیں کی۔ گزشتہ روز ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے پر غیر جانبدار ماہر کی تقرری روکتے ہوئے پاکستان اور ہندوستان کو آبی تنازع جنوری تک حل کرنے کی مہلت دی تھی۔ ورلڈ بینک کے مطابق اگر پاکستان اور بھارت نے آبی تنازع سندھ طاس معاہدے سے ہٹ کر حل کیا تو یہ معاہدہ غیر فعال ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ ہندوستان کی جانب سے غیر جانبدار ماہر کا تقرر کرنے کی درخواست کی گئی تھی جبکہ پاکستان نے بھی چیئرمین عالمی ثالثی عدالت کے تقرر کی درخواست کی تھی۔

News ID 1868994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha