1 دسمبر، 2016، 3:48 PM

سعودی عرب میں شدید بارشوں سے 7 افراد ہلاک

سعودی عرب میں شدید بارشوں سے 7 افراد ہلاک

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق سیلابی صورت حال کے باعث بیشہ میں 3 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے جب کہ 2 افراد بھا میں اور 2 القنفذہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔ سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں جب کہ جدہ اور جازان کو ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ بھی مختلف مقامات سے سیلاب میں بہہ گئی ہے۔ سیلابی کیفیت کے باعث محکمہ ٹریفک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران گھروں سے غیر ضروری طورپر باہر نہ نکلیں۔

News ID 1868692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha