16 نومبر، 2016، 10:22 PM

ہم ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کرنےکے لیے پوری طرح تیار ہیں

ہم ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کرنےکے لیے پوری طرح تیار ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی انتخابات کے حوالے سے ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے اور لطف الہی سے ہم ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی انتخابات کے حوالے سے ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے اور لطف الہی سے ہم ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ امریکی انتخابات پر غم منانے یا خوشی کے شادیانے بجانے والوں کے بر خلاف ہم نہ غم منا رہے ہیں اور نہ خوشی کیونکہ ہمارے لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کے روز اصفہان کے عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے حالیہ انتخابات میں دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران اس ملک کی اندرونی مشکلات اور حقائق کے منظرعام پر آنے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوا ہے اس نے یہ بات کہی ہے کہ ان پیسوں کو جنہیں ہم نے کئی برس تک دوسرے ملکوں کے خلاف جنگوں پر خرچ کیا ہے اگر امریکہ کے اندر استعمال کرتے تو اس ملک کی دوبار تعمیر کرسکتے تھے ، تو کیا جو افراد اس کی خیالی باتوں میں بہہ گئے ہیں ان باتوں کا معنی و مفہوم بھی سمجھتے ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے، کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکی انتخابات کے نتائج سے کوئی مطلب نہیں ہے، فرمایا کہ ایران کو ہمیشہ امریکہ کی دونوں بڑی پارٹیوں کی دشمنی کا سامنا رہا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے انتخابی مہم کے دوران دونوں امیدواروں کی جانب سے امریکہ کو وسیع پیمانے پر درپیش مسائل و مشکلات ،غربت اور کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ نے حالیہ برسوں میں اس ملک کے عوام کے پیسوں کو غیرآبرومندانہ جنگوں پر صرف کیا ہے جس کے نتیجے میں افغانستان، عراق ، لیبیا ، شام اور یمن میں دسیوں ہزار عام شہریوں کا قتل عام ہوا ہے اور ان ملکوں کی بنیادی تنصیبات تباہ و برباد ہوگئی ہیں۔

News ID 1868359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha