16 نومبر، 2016، 7:37 PM

بھارتی سرحد کے قریب پاکستانی فوج کی ’’رعد البرق‘‘ جنگی مشقیں

بھارتی سرحد کے قریب پاکستانی فوج کی ’’رعد البرق‘‘ جنگی مشقیں

پاکستانی فوج اور فضائیہ نے بھارت کی سرحد کے قریب واقع علاقے میں رعد البرق دو ہزار سولہ نامی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج اور فضائیہ نے بھارت کی سرحد کے قریب واقع علاقے میں رعد البرق دو ہزار سولہ نامی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ یہ مشقیں صوبہ پنجاب کے شہر بہالپور کے علاقے خیر پور ٹامی والی میں ہندوستانی سرحد کے قریب انجام پا رہی ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں ہونے والی ’رعد البرق‘ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود اور بحریہ اور پاک فضائیہ کے چیفس کے علاوہ غیر ملکی فوجی اتاشی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چین اور دیگر ملکوں کے فوجی مبصرین نے بھی مشقوں کا معائنہ کیا۔ مشقوں سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے شرکا کو بریفنگ دی جس میں انہوں نے رعد البرق مشقوں کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مشقیں کس طرح پاک فوج کی استعداد کار اور صلاحیت میں اضافہ کریں گی۔ مشقوں کے معائنے کے دوران پاکستانی ساختہ الخالد ٹینکوں، زمین سے فضا میں مار کرنے والے راکٹ لانچرز، جے ایف تھنڈر 17 طیاروں، کوبرا گن شپ اور زیڈ ٹین ہیلی کاپٹرز سمیت دیگر سامان حرب نے اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔ یہ فوجی مشقیں ایسے وقت میں انجام پارہی ہیں جب پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پچھلے چار ماہ سے سرحدی کشیدگی میں کافی حدتک اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1868352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha