مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مخصوص تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس لئے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کےلئے معطل کردی جائیں۔ڈی ای او کوئٹہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کی سکیورٹی ناگزیر ہے، اس لئے اسکولوں کی حفاظت پر مامور اہلکار اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور بغیر شناخت کسی بھی شخص کو اسکول میں داخل نہ ہونے دیا جائے, اسکول میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی طالب علم کو باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ادھر کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن نے بھی تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستان میں وہابی دہشت گرد پھیلے ہوئے ہیں پاکستانی حکومت وہابی دہشت گردوں کے حامیوں اورسہولت کاروں کو جاننے کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے پاکستانی حکومت وہابی دہشت گردوں کے حامیوں اورسہولت کاروں کو جاننے کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے۔
News ID 1868161
آپ کا تبصرہ