مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگ زیب کو وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر کردیا ہے اور وہ منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید سے عہدہ واپس لیے جانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی رکن پارلیمنٹ مریم اورنگ زیب کو وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر کردیا جب کہ وہ کل وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی اور ان سے صدر مملکت ممنون حسین حلف لیں گے۔مریم اورنگ زیب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں، وزیر مملکت بننے سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا بھی حصہ تھیں۔
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگ زیب کو وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر کردیا ہے اور وہ منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔
News ID 1867979
آپ کا تبصرہ