27 اکتوبر، 2016، 7:21 PM

پاکستان کا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا الزام

پاکستان کا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا الزام

اکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ دہشت گرد حملے کے دوران دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پااکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نےافغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ دہشت گرد حملے کے دوران دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی وزیر دفاع بھی کہہ چکے ہیں کہ ہندوستان  پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں کرتا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے نئی دہلی میں پاکستان کے سفارتی اہلکار کی گرفتار ی اور ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی رویہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ، بھارت کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

News ID 1867891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha