26 اکتوبر، 2016، 7:07 PM

ہندوستانی وفد کی کشمیر میں حریت پسند رہنماؤں سے ملاقات

ہندوستانی وفد کی کشمیر میں حریت پسند رہنماؤں سے ملاقات

ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا کی قیادت میں ایک وفد نے حریت پسند کشمیری رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا کی قیادت میں ایک وفد نے حریت پسندکشمیری  رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی مقامی انتظامیہ نے حریت پسند رہنما میرواعظ عمرفاروق کو 2 ماہ نظر بندی کے بعد رہا کر دیا ہے اور ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا کی قیادت میں ایک وفد نے ان سے ملاقات کی ہے۔

یشونت سنہا نے دعوی کیا کہ یہ کوئی سرکاری وفد نہیں ہے، تاہم ان کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات کے بعد میرواعظ عمر فاروق نے بتایا اگر یہ حکومت کا بھی وفد ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم نے ان سے کہا ہے کہ وہ جاکر حکومت ہند کو بتا دیں کہ لوگ یہاں آزادی چاہتے ہیں۔ اس وفد نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

News ID 1867860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha