17 اکتوبر، 2016، 9:42 AM

نواز شریف نے پاکستان کو کمزور اور ہمسایہ ممالک سے دور کردیا

نواز شریف نے پاکستان کو کمزور اور ہمسایہ ممالک سے دور کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان وزیراعظم نواز شریف پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کرانے میں مکمل طور پرناکام ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کمزور ہورہا ہے اور نواز شریف نے پاکستان کو ہمسایہ ممالک سے دور کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان وزیراعظم نواز شریف پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کرانے میں مکمل طور پرناکام ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کمزور ہورہا ہے اور نواز شریف نے پاکستان کو ہمسایہ ممالک سے دور کردیا ہے۔ کراچی کے علاقے کارساز میں سلام شہداء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے چار مطالبات کیے اور کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو لانگ مارچ بھی کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے جس سے سب کو فائدہ ہونا چاہیے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دور میں اقتصادی راہداری پر ہونے والی اے پی سی کی قرار دادوں پر عمل ہونا چاہیے، پانامہ لیکس  پر پیپلزپارٹی کے بل کو منظور کیا جائے، فوری طور پر وزیرخارجہ کو تعینات کیا جائے اور پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو ازسر نو تشکیل دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سی پیک متنازع بنتا جا رہا ہے، 'وزیراعظم کو ملک کیلئے سوچنا چاہیے نہ کہ وہ ایک بزنس مین کی طرح سوچیں'۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والوں کے وارث ہیں، 'میرے نانا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، شاہنواز بھٹو کو زہر دے کر قتل کیا گیا، محترمہ بے نظیر بھٹو کو بم دھماکے میں شہید کردیا گیا، ان کے علاوہ میں 18 اکتوبر کے بم دھماکے اور 27 دسمبر کے واقعے میں شہید  ہونے والوں کا بھی وارث ہوں'۔ انھوں نے سرحدوں کی حفاظت کیلئے جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کس منہ سے دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

News ID 1867646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha