مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری تشدد کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہندوستان نے ریاستی تشدد کی انتہا کردی ہے ،ہندوستان کے حالیہ تشدد سے 110افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہم بھارت کی جانب سےکشمیرکواٹوٹ انگ کہنےکی تردید کرتے ہیں۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے کشمیر میں تشدد کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان کشمیر میں جاری تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے، کشمیر کے معاملے پر پوری قوم یکجان ہے، بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے، عالمی برادری بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیر میں بھارتی تشدد رکوائے،پاکستان اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کےمطابق کشمیریوں کےحقوق کوتسلیم کرتا ہے۔
پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری تشدد کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔
News ID 1867437
آپ کا تبصرہ