6 اکتوبر، 2016، 4:02 PM

چین اور ہندوستان کا مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

چین اور ہندوستان کا مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

چین اور ہندوستان نے اکتوبر کے دوران مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  چین اور ہندوستان نے اکتوبر کے دوران مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد ہندوستان  نے چین کےساتھ دفاعی شعبے میں تعلقات کو بہتر بنانا شروع کر دیا ہے اور اکتوبر کے دوران مشرقی لداخ کے علاقے میں مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔اس سے قبل فروری میں بھی دونوں ممالک کی فوجوں نے مشترکہ مشقیں کی تھیں جبکہ 2015ءکے دوران چین میں بھی اسی قسم کی مشقیں منعقد کی جا چکی ہیں ۔
ذرائع  کے مطابق چین اور ہندوستان  کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد خطے میں امن لانا ہے ۔ دونوں ممالک کا شمار دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے معاشی ممالک میں ہوتا ہے تاہم 2013ءمیں دونوں ممالک کے بارڈر کمانڈروں کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق ہوا تھا جس کا مقصد بارڈر پر ہونے والی اشتعال انگیزی کے خطرے کو کم کرنا تھا۔

News ID 1867402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha