3 اکتوبر، 2016، 5:30 PM

سعودی عرب کی فتح اللہ گولن کو پناہ دینے کی پیشکش

سعودی عرب کی فتح اللہ گولن کو پناہ دینے کی پیشکش

واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن فیصل نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ اور وہابی رہنما فتح اللہ گولن کو سعودی عرب میں پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العالم نے واشنگٹر ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن فیصل نے ترکی  میں ناکام فوجی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ اور وہابی رہنما فتح اللہ گولن کو سعودی عرب میں پناہ دینے کی پیشکش  کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست پنسیلوانیا کے شہر ہریسبرگ کے ایک تفریحی ہوٹل میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ فیصل اور امریکہ میں خودساختہ جلاوطن ترک  وہابی رہنما فتح اللہ گولن نے ملاقات کی جس میں سعودی عرب کے سفیر نے فتح اللہ گولن کو سعودی عرب میں قیام کی پیشکش کی ہے۔ سعودی عرب کے سفیر کا کہنا ہے کہ ریاض اس سلسلے میں امریکہ اور ترکی کی حمایت حاصل کرلےگا۔ واضح رہے کہ ترک حکومت کی طرف سےفتح اللہ گولن پر ناکام فوجی بغاوت کا الزام ہے اور ترکی نے امریکہ سے فتح اللہ گولن حوالکی کا باضابطہ مطالبہ کررکھا ہے۔

News ID 1867346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha