1 اکتوبر، 2016، 6:22 PM

نواز شریف کو فرعون کہنے پر عمران خان کو نوٹس جاری

نواز شریف کو فرعون کہنے پر عمران خان کو نوٹس جاری

پاکستان میں رائیونڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے نواو شریف کو فرعون کہہ کے مخاطب کیا جس کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں رائیونڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے نواو شریف کو فرعون کہہ کے مخاطب کیا جس کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف کو فرعون کہہ کر 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔ اگر انہوں نے 3روز میں قوم سے معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے رائیونڈ میں جلسہ عام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے مزید جلسے نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کو احتساب کے لئے خود کو پیش کرنے کے لئے محرم تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

News ID 1867295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha