1 اکتوبر، 2016، 2:09 PM

لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر فائرنگا کا تبادلہ ہوا ہے جس میں دونوں طرف متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر فائرنگا کا تبادلہ ہوا ہے جس میں دونوں طرف متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر ہندوستانی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا سلسلہ ہفتے کی صبح چار بجے سے شروع ہوکر 8 بجے تک جاری رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد ہندوستانی توپیں خاموش ہوگئیں۔ واضح رہے کہ کنٹرول لائن کی حالیہ خلاف ورزی سے دو روز قبل ہی بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کنٹرول لائن کے اطراف پاکستانی علاقے میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈز پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔پاکستان نے ہندوستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنٹرول لائن پر ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں اس کے دو فوجی جاں بحق ہوئے۔ واضح رہے کہ 18 ستمبر کو کشمیر کے اوڑی فوجی کیمپ میں ہونے والے حملے کے بعد جس میں 18 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے، ہندوستان نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سفارتی کوششوں کا آغاز کیا تھا تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا تھا۔

News ID 1867282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha