23 ستمبر، 2016، 10:52 AM

ہندوستان کا پاکستان کی سرحد پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ

ہندوستان کا پاکستان کی  سرحد پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ

ہندوستان نے کشمیر کے اگلے مورچوں پر تازہ کمک اور اسلحہ بارود پہنچانے کاکام شروع کردیا ہے اور پاکستان کے ساتھ سرحد پر فوجی نقل و حرکت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر کے اگلے مورچوں پر تازہ کمک اور اسلحہ بارود پہنچانے کاکام شروع کردیا ہے اور پاکستان کے ساتھ سرحد پر فوجی نقل و حرکت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی طرف سے  بوفرز توپوں اور 105 درمیانی رینج کی دوسری توپوں کو اوڑی کے چڑی میدان، موہرا اور بونیار میں نصب کیا جا رہا ہے،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ وقت ملٹری آپریشن روم میں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔
ذرائع کے مطابق کشمیر میں ہندوستانی فوج نے کئی جگہوں پر بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کر دیے ہیں ، جمعرات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ وقت ملٹری آپریشن روم میں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔
اوڑی سیکٹر میں فوجی کیمپ پر ہوئے شدت پسند حملے کے بعد بھارتی فوج کی نقل و حرکت میں اضافے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان کی فضائیہ نے ملک کے شمالی حصے کی فضائی حدود اور موٹر ویزے کو بند کر کے جنگی مشقیں مکمل کر لی ہیں۔
 

News ID 1867105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha