7 ستمبر، 2016، 12:20 AM

چین نے بحرجنوبی چین مزید جنگی کشتیاں روانہ کردی ہیں

چین نے بحرجنوبی چین مزید جنگی کشتیاں روانہ کردی ہیں

چین نے امریکہ کی دھمکیوں کوبالکل نظرانداز کرتے ہوئے بحرجنوبی چین کے متنازعہ علاقے میں مزید جنگی کشتیاں اتار دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ کی دھمکیوں کویکسر نظرانداز کرتے ہوئے بحرجنوبی چین کے متنازعہ علاقے میں مزید جنگی کشتیاں اتار دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران فلپائن کے ساحل کے قریب بحرجنوبی چین میں واقع ایک متنازعہ جزیرے کے پاس چین کی جنگی کشتیاں معمول سے بہت زیادہ تعداد میں دیکھی گئی ہیں۔ فلپائن کے محکمہ دفاع نے چین کے 10 کوسٹ گارڈ بحری جہازوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ فلپائن کے وزیردفاع ڈیلفن لورینزنا کا کہنا ہے کہ" چین کے یہ جہاز سکاربورو شول نامی جزیرے سے ایک میل سے بھی کم فاصلے پرگشت کر رہے تھے۔"  اطلاعات کے مطابق چین اور فلپائن دونوں اس چھوٹے سے جزیرے کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ جزیرہ فلپائن کے فوجی اڈے کے انتہائی قریب ہے۔ اس فوجی اڈے تک امریکی فوج کو بھی رسائی حاصل ہے۔امریکی فوجی حکام کو خدشہ لاحق ہے کہ چین اس جزیرے پر فوجی اڈا قائم کرنا چاہتا ہے جو چین کے ساحل سے محض140میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

News ID 1866740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha