مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزرات داخلہ نے افغانستان سے 25سے زائد دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے سے متعلق سکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔انٹیلی جنس رپورٹ میں دہشت گردوں کے پاکستان داخلے کاانکشاف کیا گیاہے۔ پاکستانی وزرات داخلہ نے آزادکشمیر اورگلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کودہشت گردی کے ممکنہ خدشے سے آگاہ کردیاہے۔پیر کوذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے وزرات داخلہ کو رپورٹ ارسال کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25سے زائد دہشتگرد افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے ہیں جوملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو اس وقت سعودی عرب سے منسلک خونخوار وہابی دہشت گردوں سے شدید خطرہ لاحق ہے۔
پاکستان کی وزرات داخلہ نے افغانستان سے 25سے زائد خونخوار وہابی دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے سے متعلق سکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔
News ID 1866730
آپ کا تبصرہ