2 ستمبر، 2016، 7:15 PM

ہندوستان میں 15 کروڑ مزدور اور سرکاری ملازمین کی ہڑتال

ہندوستان میں 15 کروڑ مزدور اور سرکاری ملازمین کی ہڑتال

ہندوستان کی 10 مختلف ٹریڈ یونینز کے 15 کروڑ مزدور اور سرکاری ملازمین ہڑتال پرہونے کے باعث ملک کی بندرگاہیں اور بینکنگ سمیت دیگر شعبے شدید متاثر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی 10 مختلف ٹریڈ یونینز کے 15 کروڑ مزدور اور سرکاری ملازمین ہڑتال پرہونے کے باعث ملک کی بندرگاہیں اور بینکنگ سمیت دیگر شعبے شدید متاثر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مودی حکومت کی نامناسب پالیسیوں کی مخالفت میں 15 کروڑ مزدورسڑکوں پر آگئے ہیں ۔ سینٹر فارٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری  کے مطابق ہڑتال کے لئے ملک کی 10 مختلف ٹریڈ یونینز نے کال دی جس میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں اورلگ بھگ 15 کروڑ مزدور پورے ملک میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے حکومت کے سامنے 12 نکاتی مطالبات رکھے ہیں جو طویل عرصے سے پورے نہیں ہوئے اور مودی سرکار نے ان مطالبات کی مخالفت کرتے ہوئے ہڑتال کو روکنے کی بھی کوشش لیکن اب احتجاجی مظاہرین مطالبات پورے نہ ہونے پر بغاوت پر بھی اترسکتے ہیں۔

سینٹر فارٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری کے مطابق ٹریڈ یونینز حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسیوں کی بھی مخالفت کر رہی ہیں کیونکہ بھارتی حکومت معاشی اصلاحات کی آڑ میں کوئلے کی صنعت ، دوا سازی اور ہوا بازی  سمیت دیگر اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی تیاری کرچکی ہے لیکن مزدور تنظیمیں کوئی بھی شعبہ نجکاری میں دینے کے سخت خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ صنعتوں کے سرکاری شعبے کو برقرار رکھا جائے کیوں کہ مزدوروں کو اس بات کا خوف ہے کہ ان شعبوں کی نجکاری کے بعد بڑی تعداد میں ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا جائے گا ۔

News ID 1866647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha