20 اگست، 2016، 1:58 PM

ڈونلڈٹرمپ کی ریلی سے مسلمان خاتون کو نکال دیا گيا

ڈونلڈٹرمپ کی ریلی سے مسلمان خاتون کو نکال دیا گيا

امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی شمالی کیرولائنا ریلی میں قلم بانٹنےوالی مسلمان خاتون کوباہرنکال دیاگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی شمالی کیرولائنا ریلی میں قلم بانٹنےوالی مسلمان خاتون کوباہرنکال دیاگیا۔  56 برس کی خاتون پھول کی شکل کےقلم بانٹ رہی تھیں جس پر سلام لکھاہواتھا۔
مسلم خاتون مسزحامد کاکہناتھاکہ وہ ریلی میں صرف یہ بتانےآئی تھی کہ جومسلمان ٹرمپ کےحامی نہیں، وہ بھی ٹرمپ کےحامیوں کےساتھ رہ سکتےہیں۔ تاہم ٹرمپ کے بعض حامیوں نے خاتون کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیئےکہ خاتون کےپاس بم ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں نے اسلام اور مسلمانوں کو عالمی سطح پر بدنام کردیا ہے۔ سعودی عرب بڑے شیطان امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور امریکہ سعودی عرب کے ذریعہ اسلام پر کاری ضرب وارد کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

News ID 1866340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha