مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطاق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرانٹیلیجنس حجۃ الاسلام محمود علوی نے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے صوبہ کرمانشاہ میں ایک کارروائی کے دوران داعش سے وابستہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک اور 6 کو گرفتار کرلیا ہے انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں عراق میں سرگرم داعش کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ انٹیلجنس حکام کے مطابق امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے صوبہ کرمانشاہ میں ایک کارروائی کے دوران 4 داعش دہشت گردوں کو ہلاک اور 6 کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشت گرد ایران کے مرکزی صوبوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور خود کش جیکٹس برآمد کئے گئے ہیں۔ ایران کے خفیہ اداروں کی داعش دہشت گردوں اور مغربی ممالک اورسعودی عرب سے منسلک دہشت گردوں پر قریبی نظر ہے ایرانی خفیہ اداروں کی اس کارروائی کو دہشت گردوں پر کاری ضرب قراردیا جارہا ہے۔صوبہ کرمانشاہ کے گورنر کے مطابق داعش سے منسلک کئی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے سکیورٹی ادارے بیدار ہیں۔
انٹیلیجنس وزیر نے کہا کہ ملک کے مغربی علاقہ کے عوام اور سکیورٹی دستوں کے درمیان بہترین تعاون ہے اور عوام کے تعاون کی وجہ سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بڑی مدد مل رہی ہے۔ علوی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے دشمنوں کے شوم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے عوام اور سکیورٹی دستوں کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے ۔
انھوں نے کہا کہ عشرہ کرامت میں امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگا کر واضح کردیا ہے کہ دہشت گردوں پر ایرانی سکیورٹی اداروں کی قریبی نظر ہے۔
آپ کا تبصرہ