16 اگست، 2016، 12:24 PM

نیپال میں بس حادثے میں 33 مسافر ہلاک

نیپال میں  بس حادثے میں 33 مسافر ہلاک

نیپال کے پہاڑی سلسلے میں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 33 افراد ہلاک جبکہ 28 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال کے پہاڑی سلسلے میں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 33 افراد ہلاک جبکہ 28 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ بس کرتک دیوالی نامی گاؤں کی جانب جارہی تھی، جہاں سٹرک پہاڑوں کے درمیان انتہائی پیچیدہ اور بہت ہی تنگ راستوں سے گزرتی ہے۔ نیپال کے وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق حادثے میں 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن متاثرین کا دعویٰ تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ یہاں ڈھلان ہے اور اس جگہ پہنچنا انتہائی مشکل کام ہے۔ حادثے کی متاثرہ ایک زخمی خاتون نے دوران علاج بتایا کہ پہاڑ کی چڑھائی پر جاتے ہوئے بس کا انجن بند ہوگیا تھا تاہم ڈرائیور نے اس کا انجن دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی، اس دوران بس ڈھلان کی جانب جانے لگی اور سٹرک سے نیچے اتر کر الٹ گئی۔

متاثرہ مسافر کا مزید کہنا تھا کہ بس کے اندر اور اُپر تقریبا 85 افراد سوار تھے، اس کے علاوہ بس پر چاول، گندم سمیت دیگر اشیاء کی بوریاں بھی لادی گئیں تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ جب بس کو حادثہ پیش آیا تھا تو اس میں رش اور سیٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ چاول کی ایک بوری پر بیٹھی ہوئیں تھی۔

حادثے کے فوری بعد پولیس اور فوج کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے کام کا آغاز کیا اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

News ID 1866248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha