14 اگست، 2016، 4:48 PM

ہندوستان نے جموں وکشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کو رد کردیا

ہندوستان نے جموں وکشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ  بات چیت کو رد کردیا

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ صرف سرحد پار دہشت گردی ، بمبئی اور پٹھانکوٹ حملوں اور متعلقہ ایشوز پر بات ہو سکتی ہے لیکن جموں وکشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو سکتی پاکستان کو اچھے اور برے دہشت گردوں کی تقسیم کا سلسلہ بد کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ صرف سرحد پار دہشت گردی ، بمبئی اور پٹھانکوٹ حملوں اور متعلقہ ایشوز پر بات ہو سکتی ہے ۔ جموں وکشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو سکتی پاکستان کو اچھے اور برے دہشت گردوں کی تقسیم کا سلسلہ بد کرنا چاہیے۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ سرحد پار دہشت گردی کا سلسلہ بند کرے۔ پاکستان ہند تعلقات اور متعلقہ معاملات پر بات چیت کا خیرمقدم کریں گے۔ ادھر پاکستان کے  روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پاکستان کی جانب سے کشمیر پر خصوصی مذاکرات کی دعوت کے ایک روز بعد بھارت نے کہا ہے پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کوئی اقدامات نہیں کیے اسلئے اس کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی۔

News ID 1866208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha