5 اگست، 2016، 7:27 PM

دہشت گردوں پر لگائی گئی پابندیوں پر عمل ہونا چاہیے

دہشت گردوں پر لگائی گئی پابندیوں پر عمل ہونا چاہیے

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی پارلیمنٹ میں سارک کانفرنس کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سارک کانفرنس میں شریک ممالک کو تجویز دی ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے دہشت گردوں پر لگائی جانے والی پابندیوں کا احترام ہونا چاہیے دہشت گردوں کی اچھے اور برے میں تقسیم غلط ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی  وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی پارلیمنٹ میں سارک کانفرنس کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سارک کانفرنس میں شریک ممالک کو تجویز دی ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے دہشت گردوں پر لگائی جانے والی پابندیوں  کا احترام ہونا چاہیے ، اچھے اور برے دہشت گردوں میں فرق رکھا گیا تو دہشت گردی کی بیخ کنی ناممکن ہو گی ،اس لئے دہشت گردی کو فروغ دینے والے ممالک کے خلاف مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں جو کچھ کیا اور کہا وہ اپنی حدود میں رہ کر کیا لیکن یہ پڑوسی ہے کہ مانتا ہی نہیں ،میری یہی خواہش ہے کہ خدا پاکستان کو سدھ بدھ دے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں دہشت گردی کو روکنا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ نہ صرف دہشت گرد تنظیموں بلکہ انہیں تحفظ فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی ہونی چاہئے ،یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک ملک کا دہشت گرد دوسرے ملک کا ’’شہید ‘‘ ہو ،ایک ملک کا دہشت گرد دوسرے ملک کا شہید کیسے ہو سکتا ہے؟

News ID 1866012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha