23 جولائی، 2016، 2:36 PM

کشمیر میں 15 دنوں سے کرفیو جاری/ غذائی اشیاء کی قلت کا سامنا

کشمیر میں 15 دنوں سے کرفیو جاری/ غذائی اشیاء کی قلت کا سامنا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ کشمیر میں 15 دنوں سے کرفیو جاری ہے اور لوگوں کو بڑے پیمانے پر غذائی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ کشمیر میں 15 دنوں سے کرفیو جاری ہے اور لوگوں کو بڑے پیمانے پر غذائی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔اطلاعات کے مطابق مقامی انتظامیہ نے کشمیر میں پندرہ روز سے کرفیو نافذ کررکھا ہے جس کی وجہ سے غذائی اشیاکی قلت سنگین ترہوتی جارہی ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر آج بھی  وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ اتوار اور پیر کو بھی ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ علیحدگی پسند مسلح تنظیم حزب المجاہدین کے مقامی کمانڈربرہان وانی کے قتل کے بعد کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں، احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 50 افراد ہلاک اور 3000 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1865688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha