مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان کی عدالت نے ناکام بغاوت کے بعد فرار ہونے والے 8 ترک فوجی اہلکاروں کو دو ماہ جیل کی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سزا پانےوالوں میں ترک فوج کے 6 پائلٹ اور دو انجینئر شامل ہے۔
یہ اہلکار جمعہ کے شب ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی ناکامی پر بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر سوار ہوکر پڑوسی ملک یونان فرار ہوگئے تھے، جنہیں یونانی حکام نے گرفتار کرکے ہیلی کاپٹر کو قبضے میں لے لیا تھا۔ ترکی نے یونان سے فوجی اہلکاروں اور ہیلی کاپٹر کی واپسی کا مطالبہ کررکھا ہے۔
یونان کی عدالت نے ناکام بغاوت کے بعد فرار ہونے والے 8 ترک فوجی اہلکاروں کو دو ماہ جیل کی سزا سنادی ہے۔
News ID 1865656
آپ کا تبصرہ