مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی صدر پوتین سے ملاقات میں شام میں امن منصوبے کی بحالی کے لیے قریبی تعاون کی پیش کش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوتین سے ملاقات کی جس میں شام کی صورتحال اور داعش کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے شام امن منصوبے کی بحالی کے لیے قریبی تعاون کی پیش کش کی جبکہ داعش اور القاعدہ کے خلاف فوجی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔
اس موقع پر روسی صدرپوتین نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششیں اہم ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی صدر پوتین سے ملاقات میں شام میں امن منصوبے کی بحالی کے لیے قریبی تعاون کی پیش کش کی ہے۔
News ID 1865510
آپ کا تبصرہ