11 جولائی، 2016، 8:52 PM

کشمیر میں گذشتہ دو روز میں 30 افراد جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی

کشمیر میں گذشتہ دو روز میں 30 افراد جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ دو دنوں کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں ميں 30 افراد ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ دو دنوں کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں مين 30 افراد ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق علیحدگی پسند نوجوان کمانڈر برہان مظفروانی کی ہلاکت کے بعد اس کی نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی ہندوستانی سکیورٹی فورسز نےجنازے میں شریک مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے بعد مظاہروں ميں مزید تیزی آگئی اور گذشتہ دو دنوں کے دوران 30 سے زائد کشمیر ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حریت پسند رہنماؤں کو حکومت نے گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔وادی میں موبائل فون ،انٹرنیٹ سروس اور ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے، سکیورٹی فورسز  نے سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک، آغا سید حسن موسوی  اور دیگر حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔

News ID 1865429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha