مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ گلشن اقبال سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں حساس ادارے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کر کے مقابلے کے بعد کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالباسط رشید اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کاتعلق پنجاب سے ہے اور دونوں اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی اور دونوں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اینٹی ایئر کرافٹ گن، 70 راؤنڈ، 5 کلو بال بیرنگ و دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
کراچی کے علاقہ گلشن اقبال سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔
News ID 1864649
آپ کا تبصرہ