7 اپریل، 2016، 1:45 PM

کراچی میں داعش سے منسلک 25 دہشت گرد فعال

کراچی میں داعش سے منسلک 25 دہشت گرد فعال

پاکستان کے شہر کراچي میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایک سینیئر افسر کا کہنا ہے کہ کراچی میں وہابی خونخوار دہشت گرد تنظیم داعش کے 25 دہشت گرد فعال اور سرگرم ہیں جو دہشت گردی کے بڑے حملوں کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایک سینیئر افسر کا کہنا ہے کہ کراچی میں وہابی خونخوار دہشت گرد تنظیم داعش کے 25 دہشت گرد فعال اور سرگرم ہیں جو دہشت گردی کے بڑے حملوں کا منصوبہ بنارہے ہیں.اطلاعات کے مطابق  گذشتہ رات گلشن معمار میں 2 خونخوار دہشت گردوں محمد مجاہد عرف طلحہ اور عبداللہ عرف کونا کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنید شیخ کا کہنا تھا کہ شہر میں داعش سے منسلک 25 دہشت گرد فعال ہیں جو غیرملکی مشن، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور شاپنگ سینٹرز کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ پولیس افسر نے کہا کہ لشکرِ جھنگوی، تحریکِ طالبان پاکستان اور القاعدہ سے منسلک دہشت گرد اب داعش میں شامل ہورہے ہیں۔

News ID 1863126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha