مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے پر امریکہ سے احتجاج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں پاکستان نے امریکہ سے احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہل کو طلب کرکے ڈرون حملے پرشدید احتجاج کیا گیا اور اس حوالے سے پاکستان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی امریکی سفیر کے حوالے کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ دو روزقبل بلوچستان کے علاقے نوشکی میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں افغان طالبان کے رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا جب کہ امریکی صدر نے بھی ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے پر احتجاج کیا ہے خیال ہے کہ اس حملے میں طالبان کے رہنما ملا اختر منصور ہلاک ہوگئے تھے۔
News ID 1864236
آپ کا تبصرہ