مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں تمام وعدوں پر عمل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ،میزائلوں کے تجربات آئندہ بھی جاری رہیں گے ۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ایرانی حکومت بھی متوجہ ہوگئی ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں صادق نہیں بلکہ مکر و فریب سے کام لے رہا ہے ۔ جنرل حاجی زادہ نے میزائل تجربات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میزائل تجربات رواں برس بھی جاری رہیں گے ایران کے میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رہےگا۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ہمیں بیرونی طاقتوں پر اعتماد کرنے کے بجائے اپنی داخلی وسائل سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے اور دشمن کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔
حاجی زادہ نے میزائلوں پر " اسرائيل کے صفحہ ہستی سے مٹ جانے " کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ جملہ حضرت امام خمینی (رہ) کا ہے اگر کوئی اس جملے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو وہ سب سے پہلے حضرت امام خمینی (رہ) کے بیانت سے محو کرے لیکن کسی میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت جعلی اور غاصب حکومت ہے اور غاصب حکومت کا صفحہ ہستی سے خاتمہ ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ