مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی نے دریائے ستلج کے قریب بڑے آپریشن میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے شعبہ دہشت گرد (سی ٹی ڈی ) کےترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹیم نے دریائے ستلج پر واقع ریلوے کے ایمپریس پُل پر چھاپہ مارا اور عثمان، نعمان، عبد الحمید، سکندر الیاس اور محب اللہ کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مبینہ دہشت گرد، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے اور کراچی سے لاہور جانے والے ریلوے پُل کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کارروائی کے دوران 5 ریموٹ کنٹرول بم، دیگر گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کیا۔
آپ کا تبصرہ