27 اپریل، 2016، 12:19 AM

وزیر اعظم نواز شریف مستعفی ہوکر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں

وزیر اعظم نواز شریف مستعفی ہوکر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف مستعفی ہوکر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف مستعفی ہوکر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف مستعفی ہوکر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں، ان پر الزامات کسی پاکستانی نے نہیں لگائے، ان کے خاندان کا نام پانامہ لیکس میں آیاہے ،انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جمہوریت کیلئے کوڑے کھائے، آپ نے کیا کیا؟، حکومت بتائے 3 سال میں عوام کیلئے کیا کیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستانی عوام کا مینڈیٹ چرایا۔ پانامہ لیکس کے حوالہ سے میاں نواز شریف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ منظر عام پر آتے ہی میاں نواز شریف وزار ت عظمیٰ کے عہد ے کو لا ت مار کر خو د کو احتساب کیلئے پیش کر دیتے مگر عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کے عادی آج بھی ڈھٹائی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے قومی خزانہ سے کھلواڑ کے ساتھ ساتھ اپنی روایا ت کو قائم رکھے ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست کرکے دوسروں کے چہرے خراب کرنے کی بھونڈی کو شش کرنیوالوں کو قدر تِ نے بے نقاب کر دیاہے ، پانامہ لیکس میں کسی پاکستانی یا ان کے مخالفین کاکوئی ہاتھ نہیں بلکہ یہ سب چور مچائے شو ر کی پالیسی پرگامز ن رہ کر پشن کی داستانیں رقم کرنے والوں کا اپناہی کیا دھرا ہے ۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ توانائی بْحران کے خاتمے ،پی آئی اے اور پاکستان سٹیل کو جدید خطو ط پر استوار کرکے دنیا کے بہترین اداروں میں تبدیل کرنے اور ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویدار آج کدھر ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی آج بھی ملک بھر کے پسے طبقات کی آواز ہے،

News ID 1863590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha