18 اپریل، 2016، 9:56 AM

پاکستان کا طالبان سے "عمری آپریشن " بند کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا طالبان سے "عمری آپریشن " بند کرنے کا مطالبہ

پاکستان نے افغان طالبان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے " عمری آپریشن " کے حوالے سے کارروائیاں روک دیں ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کیلیے تیار رہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے " عمری آپریشن " کے حوالے سے کارروائیاں روک دیں ورنہ سنگین  نتائج بھگتنے کیلیے تیار رہیں۔ واضح رہے کہ طالبان نے گذشتہ ہفتے افغان حکومت اور امریکی اتحادی افواج کے خلاف نئے حملوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے اور ان کارروائیوں کو " عمری آپریشن " کا نام دیا ہے۔ سیاسی حلقے افغان طالبان کے اس اعلان کو افغان امن عمل کیلیے بڑا دھچکہ قرار دے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے نئے حملوں کا اعلان4ملکی کمیٹی کی جانب سے افغان امن عمل کیلیے کوششوں کو متاثرکرے گا، پاکستان کی جانب سے افغان طالبان پرزوردیاگیاہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کردیں اورمذاکرات شروع کریں، موسم بہار میں طالبان کی جانب سے نئے حملوں کے آغازکا اعلان انتہائی مایوس کن بات ہے۔ حکام کا کہناہے کہ رابطہ کاروں کے توسط سے افغان طالبان کی قیادت کوواضح پیغام پہنچادیاگیاہے کہ مذاکرات سے انکارکی انھیں بھاری قیمت چکاناپڑے گی۔

News ID 1863385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha