11 اپریل، 2016، 12:44 PM

طیارہ شکن دفاعی میزائل ایس 300 کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی

طیارہ شکن دفاعی میزائل ایس 300  کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس سے خریدے گئے ایس 300 طیارہ شکن دفاعی میزائلوں کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ روس سے خریدے گئے ایس 300 طیارہ شکن دفاعی میزائلوں کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے۔ ترجمان نے ایس 300 کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایس 300 میزائلوں کی پہلی کھیپ دریائے کیسپئن کے ذریعہ ایران پہنچ گئی ہے اور باقی میزائل  بھی مرحلہ وار اران پہنچ جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ اٹلی کے وزیر اعظم کل تہران کا دورہ کریں گے جبکہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی آئندہ سنیچر کو تہران پہنچیں گی۔

News ID 1863217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha