3 اپریل، 2016، 10:55 AM

بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل افسر ہلاک

بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل افسر ہلاک

بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسر کو اترپردیش میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسر کو اترپردیش میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل این آئی اے کے افسر تنزیل احمد اترپردیش میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنے بیوی بچوں  کے ہمراہ واپس نئی دہلی آ رہے تھے کہ بجنور شہر میں 2 مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نتزیل احمد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں جنھیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی حکام کے مطابق 2 مسلح افراد نے این آئی اے کے افسر کی گاڑی پر حملہ کیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں بھارت کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر مسلح افراد کے حملے میں 5 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ 4 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔ بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا جس پر پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم نے 3 روز قبل ہی ایئربیس کا دورہ بھی کیا تھا۔

News ID 1863024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha