25 مارچ، 2016، 12:36 PM

بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد پاکستان کا بھارت سے احتجاج

بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد پاکستان کا بھارت سے احتجاج

پاکستان کی وزارت خارجہ نے صوبہ بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی " را " کے حاضر سروس جاسوس کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے صوبہ  بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی " را " کے حاضر سروس جاسوس کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں  بھارتی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بامبا والے کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، جہاں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے انہیں بلوچستان سے حاضر سروس ہندوستانی سیکیورٹی افسر کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

پاکستانی سکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی جاسوس کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا ہے کہ ہندوستان، بلوچستان اور کراچی میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے، جبکہ اس قسم کے ہندوستانی اقدامات دوطرفہ تعلقات پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان، پاکستان میں جاسوسی کی سرگرمیاں بند کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کےحساس اداروں نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی نیوی کے حاضر سروس افسر کو گرفتار کیا تھا، جس کی صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی تصدیق کی تھی۔

اس گرفتاری کا اصل مقام تو ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم سیکیورٹی اداروں کے مطابق گرفتار افسر کا تعلق ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ہے اور اسے گرفتاری کے بعد تفتیش کے لیے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنا نام کُلبھوشن یادو اور تعلق ہندوستان نیوی سے بتایا ہے۔

News ID 1862795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha