2 مارچ، 2016، 11:58 AM

پٹھان کوٹ حملے میں پاکستانی حکومت ملوث

پٹھان کوٹ حملے میں پاکستانی حکومت ملوث

بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان پرالزام عائد کیا ہے کہ پٹھان کوٹ بیس پر حملہ کرنے والے صرف پاکستانی دہشت گرد نہیں تھے بلکہ انہیں پاکستانی حکومت کی مدد بھی حاصل تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان پرالزام عائد کیا ہے کہ پٹھان کوٹ بیس پر حملہ کرنے والے صرف پاکستانی دہشت گرد نہیں تھے بلکہ انہیں پاکستانی حکومت کی مدد بھی حاصل تھی۔بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھارتی راجیا سبھا میں تقریر کرتے ہوئےپاکستانی حکومت پرالزام عائد کیا کہ پٹھان کوٹ حملے کے پیچھے پاکستان کے غیر ریاستی عناصر کا ہاتھ تھا جنہیں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے مکمل مدد فراہم کی۔ بھارتی جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تمام تفصیلات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات میں سامنے آئیں گی تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق پٹھان کوٹ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کو پاکستان کے غیر ریاستی عناصر چلا رہے تھے جب کہ انہیں یقین ہے کہ یہ غیر ریاستی عناصر پاکستانی حکومت کی مدد کے بغیر اتنا منظم کام نہیں کر سکتے۔وزیر مملکت داخلہ کرین رجیجو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ پہلی بار پاکستان نے بھارت میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا کیس رجسٹرڈ کیا ہے جس کے بعد وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ ان کا کوئی شہری پٹھان کوٹ حملے میں ملوث ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 بھارتی فوجی اور 6 حملہ آور بھی مارے گئے تھے جب کہ پاکستان کی جانب سے حملے کی تحقیقات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

News ID 1862235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha